سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

22 May, 2024 | 12:57 PM

Ansa Awais

سٹی42 : سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔

 ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 236 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہے۔
 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2395 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2415 ڈالر فی اونس ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔


 

مزیدخبریں