(روزینہ علی)گزشتہ ساڑھے5سال میں وزارت داخلہ سے ممنوعہ ہتھیاروں کے کتنے لائسنس جاری کیے گئے؟رپورٹ میں ہوشربا انکشاف ہوگیا ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی،اتحادی اورنگران دور میں کل50ہزار966اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے،ان میں23557 ممنوعہ اور27409 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے،نگران دورحکومت میں کل 12 ہزار621اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے۔
نگران حکومت میں9561ممنوعہ اور3060غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے،سابقہ اتحادی دورمیں کل23ہزار52 اسلحہ لائسنس جاری کیےگئے تھے،سابقہ اتحادی دورمیں13340 ممنوعہ اور9712غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے،پی ٹی آئی دورحکومت میں کل 15ہزار293اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے،پی ٹی آئی دورمیں 656ممنوعہ اور 14637غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئےتھے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت داخلہ شہر یار آفریدی،بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ اور شیخ رشید احمد کے پاس رہی جبکہ مسلم لیگ ن کے اتحادی دور حکومت میں رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ رہے،نگران حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان ڈاکٹر گوہر اعجاز کے پاس رہا ۔