پی پی 133،آزادامیدوار محمدعاطف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکامعاملہ،عدالت نے جواب طلب کر لیا

22 May, 2024 | 11:49 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : ننکانہ صاحب سےآزادامیدوار محمدعاطف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکامعاملہ،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رانا ارشد کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن پی پی 133 سے محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں