(ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جو کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بشکیک فسادات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔چندروز قبل 13 سے 16 مئی وفد کے ہمراہ دورہ چین کیا،کل ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی،پیر کی شام کو غیر رسمی جبکہ آفیشل اجلاس منگل کو ہوا،جولائی میں آستانہ میں ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کیں،وہاں کرغزستان کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے،اتوار کو کرغزستان جانے کی خواہش تھی تاہم دورہ ان کی خواہش پر ملتوی کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قازقستان میں ڈنر ہر ان سے ایک تفصیلی ملاقات ہوئی،میں نے کرغز ہم منصب کو درخواست کی کہ دورے کے بغیر تسلی ممکن نہیں،مجھے تین پاکستانی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی،انہوں نے اپنے صدر مملکت سے بات کر کےاجازت لی،معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے میں انہیں اپنے ساتھ لے کر آستانہ سے بشکیک روانہ ہو گیا۔رات ساڑھے 8 بجے ہم بشکیک پہنچے۔پہنچ کر معلوم ہو کہ 3 زخمیوں میں سے دو پاکستانیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاتھا۔ایک 20 سے 22 سالہ پاکستانی ورکر ہسپتال میں موجود تھا اس سے ملا،وہ بہت پریشان تھا اور واپسی پر اصرار کر رہا تھا۔