تھانہ ڈیفنس اور تھانہ ہیئر کی حدود میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

22 May, 2024 | 11:08 AM

فاران یامین : تھانہ ڈیفنس اور تھانہ ہیئر کی حدود میں وارداتیں عام ہوگئیں ، دو مختلف وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے مدثر علی اور محمدصفدر کو لوٹ لیا۔ٹھیکیدار مدثر علی سے مسلح تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 54 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے,مدثر علی کیساتھ لوٹ مار کا واقعہ این ایل سی گول چکر فیز 9 میں پیش آیا۔ محمد صفدر سے دو مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون، 50 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔

محمد صفدر کو ڈیفنس وائی بلاک فیز 7 میں لوٹاگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔واردات کی  سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا  ہے کہ جلدہی  ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔ 

مزیدخبریں