ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

22 May, 2024 | 10:21 AM

 (ویب ڈیسک)ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی اور  دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے ۔

 ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ  خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات میں اظہار افسوس کریں گے۔

 واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

مزیدخبریں