عرفان ملک: ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی،بیرون ملک ملازمت کے نام پر 5 شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے ۔انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم گل زیب خان کو چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھا۔
ملزم معصوم شہریوں کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ملزم نے 5 شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کی غرض سے 7 لاکھ 77 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےاور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔