(عرفان ملک)ایف آئی اے کے ساتھ پولیس نے بھی بجلی چوروں کے خلاف کمر کس لی۔
لاہور پولیس نے بجلی چوری کے رواں سال میں13ہزار سے زائد مقدمات درج کیے ۔پولیس ریکارڈکے مطابق درج مقدمات میں 12ہزارسے زائدملزمان گرفتار کیے گئے ۔
اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کےن1834ملزمان،صدر میں2240، کینٹ میں3696، ماڈل ٹاؤن میں2013، سٹی میں2238اورسول لائنز میں757ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔