وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

22 May, 2024 | 09:31 AM

 (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

 مجموعی طور پر 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے راوی شاستری سمیت سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں۔

 آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں،رپورٹس کے مطابق ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے۔

 ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔

مزیدخبریں