ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدید لہر  نے شہریوں کو نڈھال کر دیا،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

گرمی کی شدید لہر  نے شہریوں کو نڈھال کر دیا،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں گرمی کی لہر برقرار ،شہری نڈھال،درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کی  شدید لہر  نےشہریوں کو نڈھال کر دیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری تک جانے کی توقع ہے جبکہ آئندہ ہفتے تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔