شاہ سلمان روبصحت ہیں : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

22 May, 2024 | 12:08 AM

سٹی42: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گروپ 20 کے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں  بتایا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز روبصحت ہیں اور پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

ولی عہد ن محمد بن سلمان نے سعودی فرمانروا کے بارے میں یہ  اطلاع  شاہ سلمان کے ہسپتال میں طبی معائنے اور علاج کے لیے دو روز قبل داخلے ہونے کے بعد آج دی ہے۔

شاہی دربار سے جاری کئے گئے بیان میں اس سے قبل کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو  تیز بخار کے باعث چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حالیہ چند ہفتوں کے دوران دوسری بار ہسپتال چیک اپ کے لیے داخل ہوئے ہیں۔ جہاں سے وہ صحت یابی کے ساتھ واپس آئے تھے۔ اب انہیں دوبارہ لے جانا پڑا ہے۔

ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بیان سعودی عرب کی  کابینہ کے اجلاس کے بعد دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دوران شاہ کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' نے اتوار کے روز رپورٹ کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کے طبی معالجین  کی ٹیم کے کہنے پر ہسپتال جانے کی درخواست کی گئی تھی کہ انہیں تیز بخار کے علاوہ جوڑوں میں درد ہو رہا تھا۔

خیال رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے مملکت کے فرمانروا کے طور پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں