ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انتخابات فیصلہ کےخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی

Supreme Court of Pakistan, Election Commission Review Petition Hearing, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ دوپہر سوا بارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی،وفاق اور پنجاب حکومت نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا چکے،وفاق اور پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے۔