ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوپم کھیر شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

Anupam Kher Injured, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ان کے کندھے پر چوٹ لگی ہے۔ 

 بھارتی میڈٖیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار  انوپم کھیر نے آج اپنے انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں اور فالوورز کو بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان کے کندھے پر چوٹ لگی ہے، اور ڈاکٹر کے مطابق یہ ایک ہیئر لائن فریکچر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "فلم کی آئندہ شوٹنگ ایک دو روز میں دوبارہ شروع ہوجائے گی۔"

 اس فلم میں انوپم کھیر ایک سینئر سٹیزن وجے 69 کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ سائیکلنگ کے مقابلے میں شریک ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری اکشے رائے نے دی ہے۔