ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بیورو آف ریوینیو کے دفاتر میں اس وقت نئے مالی سال 2024-2023 کے بجٹ کی تیاری کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریٹ کے فنانس ڈویژن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری کے لئے اہم اجلاس کیا گیا ۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور معاون خصوصی طارق پاشا اپنے معاونین کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود تر وسائل کے باوجود حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ ٹیکس نظام میں ہم آہنگی لائی جائے گی۔ تمام شعبوں سے مساوی سلوک کیا جائے گا۔