ویب ڈیسک: سعودی عرب کے سیاحتی پہاڑی علاقے عسیر میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جبکہ ژالہ باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس سے دلکش نظارے دیکھنے میں آئے۔
سعودی عرب کے سیاحتی علاقے عسیر ریجن میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ شدید ژالہ باری کے باعث وسیع و عریض پہاڑی سلسلے اور رہائشی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہر جانب سفیدی چھا جانے سے دلکش اور دلفریب نظارے دیکھنے میں آئے جبکہ موسم بھی سرد ہوگیا۔