ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے اسد عمر کو منی لانڈرنگ انکوائری میں طلب کر لیا

Nab Notice for Enquiery on Money Laundering, Asad Umar , City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا  جواب دیں۔