ویب ڈیسک: سعودی عرب سے آنے والے پچاس سالہ شخص میں منکی پوکس کی تصدیق ہو گئی۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہرین نے متاثرہ شہری کا انفیکشن ڈیزیزز دیپارٹمنٹ میں علاج شروع کر دیا۔
: وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پوکس کے پانچ کیس سامنے آچکے ہیں۔
منکی پوکس سے متاثرہ پچاس سالہ شخص پمز کے انفیکشس ڈیزیزز ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ شخص فیصل آباد کا رہائشی اور کویتی فوج میں ملازم ہے۔ متاثرہ شخص عمرے سے واپسی پر پاکستان آیا، یہاں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی
منکی پوکس سے متاثرہ چار لوگوں کی تصدیق پمز اسپتال کے انفیکشس ڈیزیزز ڈیپارٹمنٹ میں ہوئی۔