ویب ڈیسک: پنجاب کی نگراں حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں عملاً حصہ نہ لینے والے مظاہرین کے مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پرامن احتجاج کے مقامات سے دہشت گردی دفعات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات سے دہشت گردی دفعات قانونی عمل کے بعد ختم کردی جائیں گی۔
پولیس زرائع کے مطابق لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور بلوے کرنے پر اڑتیس مقدمات درج ہوئے۔ اسی فیصد مقدمات میں عمران خان خود بھی نامزد ملزم ہیں۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کے زرائع کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کا جائزہ لیکر دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں گی۔