سٹی42: پنجاب حکومت نے کچا کے آپریشن کے فوجی سازوسامان کی 25 مئی تک توسیع کر دی۔
فوجی سازوسامان اور بکتر بند گااریاں 25 مئی تک کچا کے علاقہ میں موجود رہیں گے۔ جبکہ فوج کی بکتر بند گاڑیاں 25 مئی تک کچا کے آپریشن میں حصہ لیں گی۔ حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر یہ منظوری دی ۔
دوسری جانب سمری میں ابتدائی طور پر پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی ہیں تاہم آپریشن کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئےفوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہوا۔