کوہلی کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ سے باہر ہو جانے پر کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہو گئے

22 May, 2023 | 02:29 PM

ویب ڈیسک:  انڈین اسٹار ویرت کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے انڈین پریمئیر لیگ سے باہر ہو جانے پر ویرت کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہو گئے۔  کوہلی کے فینز  نے گجرات  ٹائٹینز کے بیٹر شمبن سنگھ کی سینچری کو رائل چیلنجرز بنگلور کی شکست کی وجہ مانتے ہوئے سوشل میڈیا پر شمبن اور ان کی بہن شاہنیل گل کے متعلق نازیبا پوسٹوں کی یلغار کر  دی۔

کوہلی کے فینز  کے اس رویہ کو کرکٹ کے بیشتر شائقین نے ناپسند کیا اور سوشل میڈیا میں اس رویہ پر بحث چھڑ گئی۔ بیشتر کرکٹ شائقین نے ویرت کوہلی اورر بنگلور رائل چیلنجرز کے منفی رویہ کو ناپسند کیا اور اسے کرکٹ کی اسپرٹ کے برعکس قرار  دیا۔

ہفتہ کے روز آئی پی ایل میں 70 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز بنائے، ٹیم کے اوپنر ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔تاہم گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے 52 گیندوں پر  دھواں دھار 104 رنز بنا ڈالے اور یوں شبمن کے باعث ٹائٹنز کو فتح حاصل ہوئی۔ جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور لیگ سے باہر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ویرات کوہلی کے مداح روہت شرما اور مہیندرا سنگھ دھونی کی موت کی جھوٹی خبریں بھی پھیلا چکے ہیں اور ان کی موت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

ویرت کوہلی کے مداحوں کے منفی رویہ کے ساتھ بہت سے مداحوں نے کوہلی کی اس میچ میں اچھی پرفارمنس کو سراہا اور شکست کو نظر  انداز کر  دیا۔  ایک کرکٹ فین نے کہا کہ  شمبن گل کو اپنی ٹیم کے لئے اچھا کھیلنے کا خمیازہ اپنے لئے موت کی دعاوں اور اپنی بہن کی نجی انفرمیشن سوشل میڈیا میں لیک  کئے جانے کی شکل میں اددا کرنا پڑا، تصور کیجئے کہ یہ سب کچھ اگر ویرت کوہلی کےساتھ ہوا ہوتا تو کیا ہوتا۔

Wishing death for Gill to leaking his sister's infos & dog whistling fellow abusive fans.. Price Gill paid for playing better than Kohli today.

مزیدخبریں