ویب ڈیسک: چیچہ وطنی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کے استاد نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے طالبہ کا طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ بچی کی بیوہ ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔