آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفیکیشن منسوخ کروانے کے لئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر 

22 May, 2023 | 01:47 PM

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کے قائم کردہ  جوڈیشل کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس  آف پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو  جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے کسی جج کے خلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل آڈیو لیکس ضوڈیشل کمشن آج پیر کےروز باقاعدہ کام کا آغاز کر چکا ہے۔ پہلی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر کام کیا ۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ تحقیقات کسی جج کے خلاف نہیں ہو  رہیں۔

مزیدخبریں