(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے جج نوید احمد قریشی نے سماعت کی ، عدالت نےعثمان بزدارکی عبوری ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کی۔
عثمان بزدار پرجنرل بس اسٹینڈ کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد ہے۔سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف درج مقدمہ میں عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔