ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ نے پکلی میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی، 5 ارب روپے کا  انڈوومنٹ فنڈ قائم کر دیا

Pakistan Kidney and Liver Institute and Research Center Lahore, Indovement Fund, Mohsin Naqvi, New Jobs, City42
کیپشن: نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان  کڈنی اینڈ لیور  انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر  (پی کے ایل آئی)  میں نئی بھرتیوں کی اصولی منظوری دے دی اور5 ارب روپے سے پی کے ایل آئی کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا. فائل فوٹو۔
سورس: 24urdu.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان  کڈنی اینڈ لیور  انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر  (پی کے ایل آئی)  میں نئی بھرتیوں کی اصولی منظوری دے دی اور 5ارب روپے سے پی کے ایل آئی کا انڈومنٹ فنڈقائم کر دیا۔ انہوں نے انڈوومنٹ فنڈ کے لئے مزید فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یہ اعلان  پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے  دورہ کے دوران چیئرپرسن پی کے ایل آئی بورڈ آف گورنرز پروفیسرڈاکٹر سعید اختر اور دوسرے سینئیرڈاکٹروں سے ملاقات میں کئے۔

محسن نقوی نے پی کے ایل آئی میں ریسرچ ڈویلپمنٹ کیلئے فلٹر کلینکس کوفوری بحال کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول اینڈکمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا۔مریض ویڈیولنک کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رائے حاصل کرسکیں گے۔
پکلی بورڈ آٖ ڈائریکٹرز کے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ کو پر وفیسر ڈاکٹر سعیداختر نے پی کے ایل آئی کی کارکردگی ، دیگر امور پربریفنگ دی۔ محسن نقوی نے انسٹی ٹیوٹ میں علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کامعائنہ بھی کیا۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت اوردیگرحکام بھی اس  دورہ کے دوران وزیر  اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے

 نمحسن نقوی نے کہا کہ ادارے کے ضروری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،پی کے ایل آئی کے ذریعے میڈیکل ایجوکیشن اورریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔