(ویب ڈیسک)پشاور میں پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان پر حملے کے مرکزی ملزم کو پکا غلام کے علاقے سے گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق موسیٰ خان کوپکہ غلام سے گرفتارکیا گیا، ریڈیو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے پر تشدد احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو ملوث ملزمان کیخلاف پولیس نے 100 مقدمات درج کرتے ہوئے 1951 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 809 افراد کو انسد دہشت گردی کی دفعات کے تحت، 739 افراد دیگر جبکہ 470 کو 3 ایم پی او کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 507،مردان میں 578 ،ملا کنڈ میں317، ہزارہ170 افراد گرفتارہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کرنے سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔