ایمان مزاری کی عمران خان پر کڑی تنقید

22 May, 2023 | 11:56 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے یہ شکوہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو 1 ہفتے میں 3 بار گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیا ہے۔ ایمان مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہےکہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے ہیں۔اس سے قبل بھی ایک  ٹی وی  پروگرام میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ‏افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے۔

خیال رہےکہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا جس کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی برانچ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں