(حسن خالد)بی آر بی نہر سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
بیدیاں روڈ کے قریب بی آر بی نہر میں 30 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی،لاش کو پانی میں تیرتا دیکھ کر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی،ریسکیو 1122 نے نعش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص کی شناخت اویس علی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔