ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

heat stroke, dehydration,patients,Hospitals
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)شہر میں سورج آگ برسا رہا ہے,ہیٹ ویو ہونے سے ہیٹ سٹروک اور سن برن سے شہری پریشان اور پانی کی کمی کے باعث اکثر شہری گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
 ڈی ہایڈریٹ ہونے سے شہری مختلف جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے،گرمی کے باعث کے شہریوں کی بڑی تعداد فلو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا،شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے بدستور مریض سامنے آ رہے ہیں،شہر کے ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بری تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

میو ہسپتال، جناح ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آرہے جبکہ گزشتہ روز 60 افراد جناح ہسپتال میں ڈی ہائی ڈریشن کی شکایات کے ساتھ ہسپتال آئے جبکہ میو میں 40  مریض ،جنرل ہسپتال 18 سروسز 15 اور گنگارام ہسپتال میں 6 اور ہزاروں کیسز نجی کلینکس و ہسپتالوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

طبی ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اگر ایمرجنسی میں جانا بھی پڑے تو پورے آستین والے کپڑے پہن کر نکلیں،گردن کو اچھی طرح ڈھانپیں،،باہر ٹھیلوں اور ریڑھیوں پر مشروبات کو ہرگز نہ پئیں،نہ بازاری کھانا کھائیں،مشروبات گھر کے بنے ہوئے پیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔