ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، پوجا کیلئے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش

india,extremists,Hindus women,tried to enter the mosque
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنارس کی تاریخی گیانواپی مسجد سے شیولنگ برآمد ہونے کے مضحکہ خیز دعوے کے بعد انتہا پسند ہندو خواتین کے گروہ نے  زبردستی پوجا پاٹ کے لیے مسجد کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

انتہا پسند ہندوؤں کے مغل بادشاہ اورنگزیب کے دور میں تعمیر کی گئی تاریخی گیانواپی مسجد میں انتہا پسند ہندوؤں نے ہندو مذہبی علامت شیولنگ کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا اور عدالت کے ذریعے وضو خانہ سیل کروا دیا تھا۔

 عدالت نے حکم دیا تھا کہ وضو خانے میں نمازیوں سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہ دی جائے۔فیصلے پر 5 انتہا پسند ہندو خواتین نے شیولنگ ملنے کی جگہ پوجاپاٹ کرنے کی اجازت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

 ان پانچ درخواست گزار خواتین میں سے تین کی قیادت میں خواتین کے ایک گروہ نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔