ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خوبرو بھارتی گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،تصاویر وائرل

indian singer,kanika kapoor
کیپشن: Kanika kapoor,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی  گلوکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ گلوکارہ  جو اپنے گانے “بےبی ڈول” کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

 43 سالہ گلوکارہ کی شادی کی تقریبات لندن میں منعقد ہوئیں  جہاں انہوں نے بھارتی بزنس مین اور  این آر آئی گوتم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی۔ کنیکا کپور کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی خوبصورت تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنیکا کپور نےگلابی رنگ کا دلکش لہنگا جبکہ ان کے شوہر نے سفید شیروانی اور پگڑی پہن رکھی ہے۔

اس سے قبل کنیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے  مداحوں کے ساتھ اپنی مہندی کی چند دلچسپ تصاویر بھی شیئر کی تھیں  جس میں گلوکارہ نے مہندیہ رنگ کا لہنگا اور پھولوں کے بنے زیورات پہن رکھے تھے۔