شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

22 May, 2022 | 05:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بسا اوقات انسان خوشی کے موقع پر اس قدر جذباتی ہو جاتا ہے اور ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے جس سے خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل جاتا ہے ایساہی واقعہ کراچی میں پیش آیا۔

 کراچی  میں  شادی کے دوران  ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار  اپنی ہی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعہ کراچی  کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں  ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار  کو اپنی ہی گولی لگ گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کر رہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 
 
 

مزیدخبریں