(حافظ شہباز علی)کورین ایمبیسڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لینے کے لئے پنجاب ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، کھلاڑی اور کوچز کہتے ہیں کہ اگرتائیکوانڈو پر توجہ دی جائے تو ایشین گیمز اور اولمپکس میں بھی میڈل جیت سکتے ہیں۔
جمنزیم ہال میں ہونے والے ٹرائلز میں صوبہ بھر سے 80 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا، ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے سرٹیفائیڈ بلیک بیلٹ کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
خواتین تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ ہے اس پر توجہ دی جائے تو ہم بین الاقوامی میڈلز جیت سکتے ہیں،تائیکوانڈو انسٹرکٹر رئیس الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین ٹارگٹ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔
ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ جمیزیم ہال میں لگایا جائے گا۔
قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، پنجاب ٹیم کے ٹرائلز مکمل
22 May, 2022 | 04:47 PM