وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

22 May, 2022 | 02:42 PM

(عمرا سلم) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت منعقدہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی  کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق قرارداد میں گورنرکی تعیناتی کو روکنے کے غیرآئینی اقدامات کی بھی شدید مذمت کی گئی، حکمت عملی کے تحت پنجاب اسمبلی اجلاس میں پہلے بیس ارکان اسمبلی کوبھیجا گیا۔ قرارداد میں سپیکرپرویزالہٰی کیخلاف عدم اعتماد کیلئے آئین میں مقررکردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنےکےاقدام کی بھی سخت مذمت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں سپیکر پرویزالہٰی کی جانب سے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیرآئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے پیش کی جبکہ تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کرتائید کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نوازکے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی جبکہ رہنماؤں کاکہناتھاکہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچرکو پروان چڑھایا ہے۔

مزیدخبریں