ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے؟فیاض الحسن چوہان نے بتادیا

پنجاب اسمبلی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے؟فیاض الحسن چوہان نے بتادیا
کیپشن: faiz ul hassan chohan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا اختیار ہے جب چاہے اجلاس بلا لے، دنیا کا کوئی قانون ممبر کو اسمبلی کے اندر جانے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جس خاندان کی حکومت ہے جس نے 14 افراد کو سب کے سامنے شہید کیا، انہوں نے غنڈہ گردی کی ہے۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانی ہے، پورا ملک اور مال روڈ سیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  گورنر کو صرف صدر ہٹا سکتا ہے جبکہ   پنجاب حکومت کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا عون چوہدری بدنام زمانہ کریکٹر ہے، عون چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں تھی، آپ کی کیا اوقات ہے عمران خان کے خلاف بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کی ماں بہن کے خلاف بات نہیں کرتا لیکن مجھے تمہاری پیدائش سے اب تک سارا پتا ہے تمہارے بارے میں ۔