پتا نہیں تھا عمران کو نکالنے کے بعد ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے، رانا ثناء

22 May, 2022 | 09:06 AM

ویب  ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادارے سپورٹ کریں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں، پتا نہیں تھا عمران کو نکالنے کے بعد ہمارے ہاتھ پائوں باندھ دیئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے تو وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، اگر ہمارے ہاتھ پائوں باندھے گئے تو ہوسکتا ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس جائیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دینگے، اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ ہم اپنی مدت پوری کریں۔

عدالت میں پیشی کے بعد عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ، لوگوں کے مسائل حل کرنے سے روکا گیا تو جو ذمہ دار ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا، ہمارے خلاف چار سال تک ظلم اور زیادتی کا سلسلہ چلتا رہا، چیف جسٹس پاکستان اس پر بھی نوٹس لیں۔

مزیدخبریں