ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناکیسز کی شرح میں کمی؛این سی اوسی نے بڑی اجازت دیدی

کوروناکیسز کی شرح میں کمی؛این سی اوسی نے بڑی اجازت دیدی
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوگئی،این سی او سی نے کورونا کیسز میں کمی ہونے پر عائد پابندیوں میں سے متعدد کو ہٹادیا جبکہ ایک اور بڑی اجازت بھی دے دی ہے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوگئی، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے پرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے عوام کو خوشخبری سناتے ایک اور عائد پابندی کو ہٹانے کا اعلان کردیا،این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سی حکام کا کہناتھا کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں جبکہ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے، یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔

مزید پڑھئے: کورونا کیسز کے 5 فیصد شرح والے اضلاع کی مکمل تفصیلات

این سی او سی کی جانب سے سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائے جائیں گے،ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کے لئےپر کرنا لازم ہے،سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں،ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لئےصوبائی، ضلعی انتظامیہ جرمانے اور دیگر سخت سزاوں کے ساتھ یقینی بنائیں۔

این سی او سی کے مطابق ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے،بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ کی پالیسی اور ویکسینیشن کی پالیسی پہ عمل کرنا ہو گا، تمام مسافر ہر سیاحتی مقام پر ماسک لازمی پہنیں اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے، مناسب فاصلے اور سخت این او پیز کے ساتھ کمپنگ کی اجازت ہو گی، ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز، ہوٹلز، گیسٹ ہاوس انتظامیہ اور عملے کی ویکسینیشن، قومی ویکسینیشن پالیسی کے تحت لازمی یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer