شاہ رخ نے بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ کے خواہشمندافراد کیلئے شرائط رکھ دیں

22 May, 2021 | 08:05 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف اداکار کنگ خان کے نام سےمشہور شاہ رخ خان نےکا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے مستقبل کے لئے کچھ پریشان لگ رہے ہیں اس لئے انہوں نے بیٹی کے بوائے فرینڈ کے لئے شرائط رکھیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے چاہنے والے تقریباً دنیابھر موجود ہیں،سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں،شاہ رخ نےبھی دوسرے والدین کی طرح بچوں کے لئے فکر مند ہیں حاض کر اپنی بیٹی  سہانا کے مستقبل کو لے کر اسی لئے انہوں نے بیٹی کے بوائے فرینڈ کے لئے کچھ شرائط رکھیں ہیں۔

مزید پڑھئے: معروف اداکارہ ارمینہ خان سےشوہر کی محبت کا انوکھا انداز، تصویر وائرل

اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہناتھا کہ والدین کے لئے اولاد سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا اور میں چاہتا ہوں کے جو بھی میری بیٹی کے ساتھ ڈیٹنگ  کا خواہشمند ہو اس کے پاس اچھی ملازمت ہو،وہ یہ بھی جان لے کہ میں اسے پسند نہیں کرتا اور ہرجگہ موجود ہوں،یہ انٹرویو انہوں نے آج سے 4 سال قبل دیا تھا،کنگ خان کی بیٹی آج اپنی 21 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

دیے گئے انٹریو میں مزید کہا تھا کہ بیٹی کو بننے والا بوائے فرینڈ یہ بات بھی سمجھ لے کے جیل بھی جان پڑسکتا ہے اور اپنے لئے ایک وکیل کو انتظام کرلے، جو سلوک میری بیٹی کے ساتھ کیاجائے گا میں اس کا حساب لوں گا، میری شہزادی ہے اس کی جیت نہیں ہے،سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر متعدد چہ مگوئیاں کیں اور بعدازاں خود ہی اداکار نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں مجھے اپنی بیٹی کی خوشی عزیز ہے وہ جو پسند کرے گی میں اس کو قبول کروں گا۔
 
 

مزیدخبریں