کورونا ویکسین نے9افراد کو ارب پتی بنا دیا

22 May, 2021 | 04:13 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: کورونا ویکسین نے دنیا میں مزید 9افراد کو ارب پتی بنا دیا، جن کی آمدن میں ویکسین آنے کے بعد 32اعشاریہ 2ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا ویکسین کی فروخت سے ارب پتی بننے والوں میں سب سے پہلا نام موڈرنا کے سی ای او سٹیفین بینسل کا ہے، دوسرے نمبر پر بائیو این ٹیک کے اوگر ساہن ہیں، چینی ویکسین کمپنی کین سائنو بائیولاجکس کے 3مالکان بھی ارب پتی بننے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موڈرنا کے شیئرز میں 700فیصد، بائیو این ٹیک کے شیئرز میں 600فیصد جبکہ کین سائنو بائیولاجکس کے شیئرز میں 440فیصد اضافہ ہوا ہے، بائیو این ٹیک نے صرف تین ماہ میں ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر، موڈرنا نے ایک اعشاریہ سات بلین ڈالر کا منافع کمایا۔ امریکا کی فائزر کمپنی کو توقع ہے کہ سال کے آخر تک اس کی 26 بلین ڈالر کی ویکسین فروخت ہوگی، جس میں اس کا 30فیصد منافع ہوگا۔

مزیدخبریں