(درنایاب) سٹی فور ٹی ٹو کی خبر پر ایکشن، پی ایچ اے نے مالیوں کو قانون کیخلاف مارکیٹنگ انسپکٹر بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
سٹی فور ٹی ٹو نے پی ایچ اے کی جانب سے مالیوں کو مارکیٹنگ انسپکٹرز کے غیرمنصفانہ اختیارات کی تقسیم کے معاملے کو اٹھایا تھا۔ سٹی فور ٹی ٹو پر خبر نشر ہونے کے بعد مالیوں کو مارکیٹنگ انسپکٹر بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ میں اہل افسران اور انسپکٹرز کو ہٹا کر من پسند مالیوں کو نوازا گیا تھا۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹو کی جانب سے باغبانی پر مامور مالیوں کو ایڈورٹائزنگ بورڈز کا نگران مقرر کیا گیا تھا۔ عاطف حسین، عثمان سرور، وقاص خان، علی احمد کو مارکیٹنگ انسپکٹرز کے اختیارات دیے گئے تھے۔
سٹی فور ٹی ٹو نے ناانصافی پر مبنیٰ اور خلاف قانون فیصلے کی نشاندہی کی تو ڈی جی پی ایچ اے کے نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر مارکیٹنگ کو من پسند فیصلہ واپس لینا پڑا۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ مالیوں کو خلاف قانون بااختیار بنانے کا کوئی جواز نہیں، جو جس مقصد کے لئے بھرتی ہوا، اس سے اسی کا کام لیا جائے گا ۔