ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں غیر ملکی کھلاڑی شرکت نہیں کرسکیں گے

PSL 6
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) کورونا وائرس اور دیگر مصروفیات کے باعث اہم بین الااقوامی کھلاڑی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، بورڈ حکام لیگ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

سٹار کرکٹرز پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تمیم اقبال اور محمود اللہ ریاض اپنی مصروفیات کے باعث لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کورونا کے پھیلاؤ کے باعث آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی لیگ میں شرکت مشکوک ہے، جبکہ بین کٹنگ، جو برنس اور جارج لنڈے لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق کوویڈ پروٹوکول کے تحت ہر ٹیم  میں دو اضافی کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، تمام فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل اور دو اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا، دو اضافی کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد تمام اسکواڈ 20 رکنی ہوجائیں گے۔

 دوسری جانب بورڈ حکام لیگ کا شیڈول مرتب کررہے آج شیڈول کا اعلان متوقع ہے،  پی سی بی ذرائع کے مطابق ابو ظہبی کے ویزوں کا اجرا نہ ہونا شیڈول میں تاخیر کا باعث ہے ،ہفتے کے روز ایمریٹس سفارت خانہ کھلنے کے بعد ویزوں کی کلیئرنس ملنے پر لیگ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer