ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروزگار افرد کیلئے نوکری ڈھونڈنا ہوگیا آسان

Factories Employees Job Portal
کیپشن: Factories Employees Job Portal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (سعود بٹ) بیروزگار افرد کیلئے نوکری ڈھونڈنا مزید آسان ہوگیا، محکمہ لیبر کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن جاب پورٹل کا آغاز کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے جاب پورٹل کا افتتاح ڈی جی لیبر آفس میں کیا، ای جاب پورٹل پر بے روزگار افراد فیکٹریوں میں ملازمت ڈھونڈ سکیں گے جبکہ جاب پورٹل پر فیکٹری مالکان اپنے پاس موجود ملازمتوں کا ڈیٹا بھی اپلوڈ کر سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، ڈی جی لیبر فیصل ظہور سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

 صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کا کہنا تھا کہ آجر اور اجیر سمیت ریکروٹمنٹ ایجنسیز کی رجسٹریشن ہو گی، جاب کی فراہمی، سروسز، اردو اور انگلش زبان میں کی جائے گی۔

پورٹل کے راستے پلمبر، الیکٹریشن سمیت دیگر ضروت مند افراد کمپنیوں سے رابطہ قائم کرسکیں گے، ہیومن ریسورس، چیمبر آف کامرسز، ٹیوٹا، سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ آج تک ایچ آر پر کام نہیں ہوا، پی آئی ٹی بی کی مدد سے جاب سینٹر قائم کیا۔

انصر مجید خان نے مزید کہا کہ سوشل سکیورٹی ریشنل آئیزیشن بہت ضروری تھی، کریڈٹ سیکرٹری اور سابقہ کمشنر کو دوں گا، یہ کام پچھلی حکومتوں کا کام تھا، جہاں دو کی ضرورت تھی 6 ڈاکٹر تھے، غیر ضروری اخراجات کو ختم کر رہے ہیں، جہاں ضرورت ہو گی، مزید ہسپتال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی بیسڈ لرنگ اور جابز پی آئی ٹی بی مدد حاصل ہے، سکروٹنی کا ایک سسٹم ہے، مختلف ایجنسیز سے لنک ہو گا جبکہ پولیس ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer