ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’دی مونو مینٹس آف لاہور‘‘ کتاب کی رونمائی

’دی مونو مینٹس آف لاہور‘‘ کتاب کی رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’دی مونو مینٹس آف لاہور‘‘ کتاب کی رونمائی کردی، سردار عثمان بزدار نےلاہور کی یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ بنانے کیلئے کتاب مرتب کرنے پر محکمہ آرکیالوجی حکام کی کاوش کوسراہا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر یوتھ افیئرز،سیاحت،سپورٹس و آرکیالوجی تیمور بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کتاب پیش کی ۔کتاب میں لاہور کی 83یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ کیاگیاہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصاً لاہورکی تاریخی عمارتیں ہمارا قابل قدر اورمنفرد اثاثہ ہیں، لاہور آرکیالوجیکل،کلچرل اورفن تعمیر میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب نئی نسل کو لاہور کی ثقافت،فن تعمیر اورتاریخ سے روشناس کرنے میں مددگار ثابت ہوگی،بلاشبہ لاہور ماضی میں بھی فن و ثقافت کا مرکز رہاہے۔ آج بھی لاہورکی تاریخی عمارتیں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ہیں۔وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ یہ کتاب نئی نسل کو تاریخ سے جوڑے رکھے گی جو قومیں ماضی کی درخشاں روایات کو بھول جاتی ہیں، وہ اپنا راستہ کھو دیتی ہیں،ماضی کی تابندہ روایات کو زند ہ رکھنا ہی زندہ قوموں کا شیوا ہوتا ہے۔اس موقع پرڈی جی آرکیالوجی،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer