ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت پاور ڈویژن کا عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

 وزارت پاور ڈویژن کا عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وزارت پاور ڈویژن نے عیدالفطر پر لاہور  سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق عیدالفطر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا،اس حوالے سے پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کےمطابق چوبیس سے ستائیس مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

  پیپکو نے مراسلے میں عیدالفطر پر سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن میں شکایات سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے دوران ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح عیدالفطر پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسر وملازمین کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے، دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور دیگر ضروری میٹریل فراہم کیا جائے گا۔

عید قریب آتے ہی تمام محکمے متحرک ہوگئے، البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے لاہور کے باسیوں کو صاف ستھری عید فراہم کرنے کیلئے سپیشل صفائی پلان ترتیب دے دیا،عید کی نماز سے قبل تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں کی اطراف میں صفائی آپریشن کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، عید کے ایام میں بھی بازاروں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پرمعمول کے مطابق سینٹری ورکرز صفائی کے امور سرانجام دیں گے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جمعتہ الوداع، چاندرات اور عید الفطرپر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer