ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کیلئے عدالتی شیڈول جاری، جوڈیشل مجسٹریٹس ڈیوٹی دینگے

عید کیلئے عدالتی شیڈول جاری، جوڈیشل مجسٹریٹس ڈیوٹی دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق/ملک اشرف)عید تعطیلات کے عدالتی شیڈول جاری کردیا گیا،سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ نےعید تعطیلات کے دوران ایک ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگا دی۔جبکہ عدالتوں میں میں آج سےعید الفطرکی 6 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،سیشن جج لاہورنےسائلین کی سہولت کےلیےبائیس سےستائیس مئی تک جوڈیشل مجسٹریٹس کی ایک ایک دن کے لیےڈیوٹی لگا دی،سول جج کینٹ،ماڈل ٹاون اورضلع کچہری میں عدالتی اوقات کے مطابق ڈیوٹی دیں گے،آج بائیس مئی کوضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ فرہاد الرحمان،ماڈل ٹاون کچہری میں فاطمہ قیوم،جبکہ کینٹ کچہری میں عادل سرور مجسٹریٹ موجود ہیں،،جبکہ پچیس سےستائیس مئی تک ضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ یوسف الرحمان،محمد وسیم اختر،عمرفاروق،وسیم،اختر اورسلمان آصف ڈیوٹی کریں گے،، جبکہماڈل ٹاون میں محمد حارث صدیقی اورمحمد فضل الہی،،کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی،علی عمران،ندیم احمد اور نعمان نصیر فرائض سرانجام دیں گے۔۔۔۔۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اورصوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں میں آج سےعید الفطرکی 6 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست سمیت تمام علاقائی بنچز پرآج سے27 مئی تک عید الفطرکی تعطیلات ہوں گی،،پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چھ روز تک عیدالفطرکی چھٹیاں ہوں گی،لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں چھ روزہ تعطیلات کے بعد جمعرات کو دوبارہ کیسزکی سماعت کریں گی۔ججز عید منانے کے لیےگزشتہ روز ہی اپنےاپنےعلاقوں کو روانہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عیدالفطر کےبعد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تمام نوعیت کے ریگولر مقدمات کا آغاز ہوجائےگا،عدالتوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیےاحتیاطی تدابیر،ماسک پہننے،سینی ٹائزرزاور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےگا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں عید کی چھٹیوں کے بعد مقدمات کی باقاعدہ سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری کیا جاچکا ہے، پرنسپل سیٹ پر نو ڈویژن، 28 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، ججز روسٹر کا اطلاق یکم جون سے چار جولائی تک ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer