سٹی 42: کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ،وائرس اپنی تباہ کاریاں روکنے کا نام نہیں لے رہا۔اب تک 52 لاکھ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 24ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران مختلف قسم کے واقعات سامنے آئے۔
کوئی موٹر سائیکل پر دلہنیا بیاہ لایا تو کسی نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی ،امریکا میں لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر حجام اور ملازمین کو مالا مال کردیا ۔زوم گروپ کال کرنے پر ایک شخص کیلئے موت کی سزا بن گئی۔یہ لاک ڈائون ایک میاں بیوی کیلئے خوشی بن گیا۔دونوں کی لاٹر ی لگ گئی ،جنہوں نے اپنی یہ خوشی اپنے کتے کے ساتھ منائی۔
لاٹری میں ایک سال کے لئے 10،000 ڈالر ہر مہینہ حاصل کرنے والے نوجوان جوڑے نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں جیت عجیب ہے کیونکہ ہم یہ خوشی اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ نہیں منا سکتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر میں اہم پوسٹ پر کام کرنیوالے 30 سالہ رچر پیئرسن اور 33 سالہ کم نے 11 مئی کو سیٹ فار لائف ڈرا میں پانچ اہم نمبرز خریدے جو ایک دوسرے ملتے جلتے تھے۔پھر ایک دن مسز پین نے اپنا آن لائن اکاؤنٹ چیک کیا تو وہ لاٹر ی جیت گئے تھے ، یہ جوڑا مشرقی لندن کے اپمینسٹر کا رہنے والا ہے ، اور اس نے جائیداد کا زینہ عبور کرنے کیلئے بچت کی تھی، لاٹری جیتنے کے بعد دونوں اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں جس پر وہ جلد کام شروع کریں گے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر تقریبات کریں گے جو بہت میٹھی ہوں گی،جس میں سب لوگ شریک ہوں گے۔
مسٹر پیئرسن نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے اسے بیدار کیا ، چیخ چیخ کر کہا ، ہم نے لاٹری جیت لی ہے،میں نے گہری نیند میں چھلانگ لگائی اور خوش سے چلانے لگا۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی بڑی لاٹری جیت جائیں گے۔