ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری پرعملدرآمد شروع

22 May, 2020 | 12:19 AM

Malik Sultan Awan

(زاہد  چودھری)حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری پرعملدرآمد کا آغاز کر دیا .ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں بورڈ تفصیلات کے مطابق آف گورنرز کی تشکیل کیلئے وزیر صحت کی سربراہی میں سرچ اینڈ نامینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی .
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کا عملی آغاز کر دیا ہے, ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت وزیر اعلی پنجاب نے 6 رکنی سرچ اینڈ نومینیشن کمیٹی قائم کر دی ۔ سرچ کمیٹی ٹیچنگ ہسپتالوں میں   بورڈ آف گورنرز اور پالیسی بورڈ کے ممبران کے نام تجویز کرے گی جن کا تعلق پرائیوٹ شعبے سے ہوگا۔ وزیر صحت کو سرچ اینڈ نامینیشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔

محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ناموں کی منظوری ایم ٹی آئی ایکٹ سیکشن 12 کے تحت دی گئی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سرچ کمیٹی کے وائس چیئرمین ہونگے ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ، اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز ، پروفیسر محمود شوکت اورسول سوسائٹی کی نمائندہ منیزہ ہاشمی  کو بھی سرچ کمیٹی کاممبر نامزد کیا گیا ہے. سرچ کمیٹی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد نجکاری کے قانون کا عملی طور پر.اطلاق ہوجائے گا . 

مزیدخبریں