ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس نئے اور پرانے منصوبوں کا تخمینہ لگانے لگا

22 May, 2019 | 04:42 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب کے تمام محکموں کی طرح ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس بھی اپنے نئے اور پرانے منصوبوں کو مکمل کرنے اور حکومت سے رقم کے حصول کیلئے بجٹ کا تخمینہ لگا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب آئندہ مالی سال میں باون نئے اور 137 پرانے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے بجٹ کا تخمینہ لگا رہا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس آئندہ مالی سال میں عرصہ درازسےلاہور کےبارہ نامکمل منصوبوں کا بجٹ بھی حکومت سے ڈیمانڈ کرئے گا۔ لاہورمیں گاو شالا کالونی پر 119 کینال، منظور کالونی تاج باغ 20 کینال پر محیط سپورٹس کمپلیکس اور نشترپارک کے 2 منصوبے سکوائش اور باکسنگ کمپلیکس سمیت دیگر 8 منصوبے بھی عرصہ دراز سے بجٹ کی عدم دسیتابی کے باعث مکمل نہیں ہو سکے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کی جانب سے حکومت کو بھجوائے جانیوالے نا مکمل منصوبوں کیلئے فنڈز ملتے ہیں یا نہیں یہ الگ بحث لیکن وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں20 نئے منصوبے شروع کرنےکاعندیہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں