ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما ذیشان ملک مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

لیگی رہنما ذیشان ملک مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم) مسلم لیگ (ن) نے نوجوان لیگی رہنما ذیشان ملک کو مریم نواز کا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کردیا، ذیشان ملک کا شمار شریف خاندان کے انتہائی معتمد ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ذیشان ملک کافی عرصہ سے مسلم لیگ (ن) کیساتھ وابستہ ہیں، گذشتہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں ان کا بڑا کردار تھا جبکہ تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے پراپیگنڈہ کو زائل کرنے اور پارٹی منشور کو سوشل میڈیا کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک عام کرنے کیلئے بڑا کام کیا، خصوصا نوجوانوں میں قائدین کے پیغامات اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی مہم میں دن رات کام کیا۔

 نائب صدر مسلم لیگ( ن) مریم نواز کی سوشل میڈیا کے بطور ہیڈ بھی کام کیا ہے، پارٹی نے ان کی خدمات پر انہیں مریم نواز کا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer