( توقیر اکرم ) اعجاز آرٹ گیلری میں فن خطاطی کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا، گونر پنجاب چوہدری سرور نے خصوصی شرکت کی۔
اعجاز آرٹ گیلری میں فن خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پینٹرز نے اللہ تعالیٰ کے ناموں اور ان سے محبت کا اظہار مختلف انداز میں کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نمائش کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان میں اس طرح کی نمائش قابل تعریف ہے۔
رمضان المبارک کی مناسبت سے لگائی جانے والی نمائش میں آرٹسٹ نے اپنے انداز میں اللہ پاک سے محبت کا اظہار کیا۔ نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فن خطاطی کی خوبصورتی کو سراہا۔