کاہنہ: سکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبعلم کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

22 May, 2018 | 10:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی:مارنہیں پیار، دعوے دھرےکے دھرے رہ گئے، کاہنہ کے علاقہ میں سکول ٹیچر نے آٹھ سالہ طالبعلم کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ والد نے تھانہ کاہنہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

اس خبرکو بھی ضرور پڑھیں:روحانی باپ کا بچے پر جان لیوا تشدد

تھانہ کاہنہ کے علاقہ جھلکے کے کامریڈ ماڈل ہائی سکول میں آٹھ سالہ افضل اکبرکوسبق یاد نہ کرنے پرمبینہ طور پر اسکے پرنسپل نصیراورٹیچرنیلم نے تشددکا نشانہ بنایا۔ افضل کے والداکبر نےتھانہ میں دونوں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ افضل کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں اور افضل کا کہنا ہے ٹیچرنے اسکو ڈنڈوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں